Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بی سی کمیشن کا آج اور کل حیدرآباد میں جائزہ اجلاس

بی سی کمیشن کا آج اور کل حیدرآباد میں جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔/15مارچ، ( سیاست نیوز) بی سی کمیشن نے 16اور 17مارچ کو حیدرآباد میں دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پسماندہ طبقات کی حالت زار کی معلومات کیلئے قائم کردہ بی سی کمیشن دو دن بی سی ( ای ) گروپ سے متعلق عوام سے ملاقات کرے گا اور ان کی حالت زار سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے اس زمرہ کی پسماندگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ صدرنشین بی سی کمیشن مسٹر بی ایس راملو کی صدارت میں کمیشن دو روز حیدرآباد میں دورہ کرے گا۔ حیدرآباد ضلع کلکٹر مسٹر راہول بوجا نے ایک اطلاع میں یہ بات بتائی۔ کمیشن کے صدرنشین کے ہمراہ دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT