Thursday , March 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی سی کمیشن کا آج دورہ سدی پیٹ  نمائندگی کرنے مسلمانوں سے اپیل

بی سی کمیشن کا آج دورہ سدی پیٹ  نمائندگی کرنے مسلمانوں سے اپیل

سدی پیٹ 12؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی بی سی کمیشن 13 مارچ کو بروز پیر شہر سدی پیٹ کا دورہ کریگا۔ بی سی کمیشن کے صدرنشین راملو صبح 8-30 بجے دن عوامی نمائندوں سے ملاقات کریں گے ۔ مسلمانوں کی تعلیمی ‘ معاشی ‘ پسماندگی و سماجی حالات کا جائزہ لینے کی غرض سے آ رہے ہیں وہ شہر سدی پیٹ کے مختلف محلہ جات کا دورہ کریں گے ۔ مسلمانوں سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے مسلمانوں کی پسماندگی سے متعلق تفصیلات کے حصول کے لئے ایک پروفارما اردو ‘ انگریزی ‘ تلگو زبان میں جاری کیا گیا ہے ۔ پروفارما سدی پیٹ کی تمام مساجد میں تقسیم کیا گیا ہے۔ صدر تنظیم المساجد سدی پیٹ الحاج محمد غوث محی الدین ڈاکٹر نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ پروفارما کی مکمل خانہ پوری کریں ۔ غلطی کے مرتکب نہ ہوں ۔ 12% فیصد تحفظات کے لئے بی سی کمیشن دورہ کر رہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT