Sunday , April 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی سی کمیشن کا آج دورہ عادل آباد

بی سی کمیشن کا آج دورہ عادل آباد

عادل آباد /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کی غرض ریاستی حکومت کی جانب سے قائم کردہ بی سی کمیشن عادل آباد 11 مارچ کو دورہ کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں جوائنٹ کلکٹر مسٹر کرشنا ریڈی نے محکمہ بی سی ویلفیر اور میناریٹی ویلفیر عہدیداروں کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے تمام انتظامات کو قطعیت دی ۔ بی سی کمیشن چیرمین مسٹر ایس راملو کی قیادت میں ایک روزہ عادل آباد دورے کے دوران مسلم آبادی میں پائی جانے والی معاشی پسماندگی تعلیمی اور بے روزگاری کا جائزہ لیا جائے گا ۔ عوامی مسائل سے واقفیت تحریری یادداشت کو قبول کیا جائے گا ۔ ایک علحدہ اطلاع کے مطابق ٹی آرایس پارٹی قائدین میں مسرس سید ساجد الدین ، سراج قادری ، ظہیر ، محمد ظہور الدین ، مجاہد شاہ ، سلیم پاشاہ ، عروج خان ایڈوکیٹ ، محمد وقار الدین ایڈوکیٹ ، کانگریس پارٹی قائد مسٹر ساجد خان تلگودیشم پارٹی قئد مسٹر یونس اکبانی نے مسلم تنظیموں سے خواہش کی ہے کہ وہ انفرادی اور متحدہ طور پر اپنی اپنی نمائندگیاں بی سی کمیشن سے کرتے ہوئے مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کی راہ ہموار کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT