Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بی سی کمیشن کی تشکیل کو کابینہ کی منظوری، مسلم تحفظ کی راہ ہموار

بی سی کمیشن کی تشکیل کو کابینہ کی منظوری، مسلم تحفظ کی راہ ہموار

ر90ریسیڈنشل اسکول کا قیام اضلاع کی تنظیم جدید بھی منظور، تعداد ہنوز غیر واضح
حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کابینہ کے اجلاس میں آج بی سی کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو منظوری دے دی گئی ۔ جس سے مسلمانوں کے موجودہ 4 فیصد تحفظات میں مزید اضافہ کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ آئندہ تعلیمی سال سے مزید 90 میناریٹی ریزیڈنشل اسکولس کا آغاز کرنے اضلاع کی تنظیم جدید مزید 4 پولیس کمشنریٹ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ۔ نئے اضلاع میں ضرورت کے مطابق سرکاری ملازمین کے تقررات کرنے کی اجازت دی گئی ۔ ساتھ ہی میونسپل ٹریبونل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں آج سکریٹریٹ میں تلنگانہ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ (سلسلہ صفحہ نمبر 10پر )

TOPPOPULARRECENT