Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / بی وینو گوپال رنگاریڈی ایم ایل سی کیلئے تلگودیشم امیدوار

بی وینو گوپال رنگاریڈی ایم ایل سی کیلئے تلگودیشم امیدوار

شمس آباد ۔ /9 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی وینو گوپال تلگودیشم جنرل سکریٹری و سابق ایم پی ٹی سی ممبر و سابق شمس آباد منڈل کو ضلع رنگاریڈی ایم ایل سی امیدوار کی حیثیت سے منتخب کیا تگیا ۔ بی وینو گوپال پرچہ نامزدگی کلکٹر آفس میں داخل کریں گے ۔ بی وینو گوپال نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رنگاریڈی کی ترقی صرف تلگودیشم پارٹی کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے تمام حلقہ کی ترقی کیلئے کروڑہا روپئے کے فنڈس منظور کرتے ہوئے حلقہ کی ترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں ۔ رنگاریڈی سے تلگودیشم ایم ایل سی کی کامیابی پر یہاں مزید ترقیاتی کام انجام دیئے جاسکتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گنیش گپتا سابق سرپنچ شمس آباد ، چندرا ریڈی تلگودیشم منڈل صدر ، وینکٹیش گوڑ ٹاؤن صدر ، مہیندر ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT