Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بی وی سدھاکر کو سکریٹری محکمہ ڈاک کے عہدہ پر ترقی

بی وی سدھاکر کو سکریٹری محکمہ ڈاک کے عہدہ پر ترقی

محکمہ ڈاک میں یہ اعلیٰ عہدہ حاصل کرنے والے مسٹر سدھاکر پہلے تلگو شخص
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : بی وی سدھاکر کو بحیثیت سکریٹری محکمہ ڈاک ترقی دی گئی ہے ۔ وہ محکمہ ڈاک میں یہ ٹاپ عہدہ حاصل کرنے والے پہلے تلگو شخص ہیں ۔ قبل ازیں وہ نئی دہلی میں اس محکمہ میں ممبر ( ٹکنالوجی ) تھے اور انہوں نے محکمہ ڈاک میں کور بنکنگ ، رورل آئی سی ٹی پروگرام متعارف کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ 18 اپریل 1957 کو کماپالیم ولیج ، ضلع نیلور میں پیدا ہوئے ۔ سدھاکر نے آل سینٹس ہائی اسکول اور سینٹ پالس ہائی اسکول ، حیدرآباد میں تعلیم حاصل کی ۔ عالیہ جونیر کالج سے انٹرمیڈیٹ کی تکمیل کے بعد انہوں نے نیو سائنس کالجس سے بی ایس سی کیا اور عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم ایس سی ( فزیکس ) ، ایم فل اور ایم بی اے کیا ۔ محکمہ ڈاک میں شامل ہونے سے قبل انہوں نے 1978-81 کے دوران اے پی کوآپریٹیو بنک حیدرآباد میں بحیثیت منیجر کام کیا ۔ انہیں 1981 میں انڈین پوسٹل سروسیس کے لیے منتخب کیا گیا ۔ اس کے بعد انہوں نے اے پی ، تلنگانہ ، ٹامل ناڈو ، مہاراشٹرا ، مغربی بنگال اور نئی دہلی میں محکمہ ڈاک میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT