Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / بی ٹیک طالب علم کی خود کشی

بی ٹیک طالب علم کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /11 نومبر (سیاست نیوز) اپل پولیس حدود میں ایک طالبعلم نے خودکشی کرلی ۔ جس نے خودکشی نوٹ میں اپنے والدین سے معافی مانگی اور ایک انجان مقام پر انتہائی اقدام کرلیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 19 سالہ ورون راج جو بوڈاپل علاقہ کے ساکن ایس وی سرینواس کا بیٹا بی ٹیک سال دوم کا طالبعلم تھا ۔ اس نے اپنے ساتھی کے مکان کے قریب ایک زیرتعمیر عمارت کی تیسری منزل پر انتہائی اقدام کرلیا ۔ ورون راج نے اپنے والد کی موٹر سیکل کو ساتھی کے مکان پر رکھ دیا اور خودکشی نوٹ میں اس تعلق سے تحریر بھی کردیا اور اپنی والدہ سے سیل فون گم ہونے کی وجہ سے معافی چاہی اور والدین کے نام خودکش نوٹ لکھ کر خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT