Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی پریرنا کو ڈسٹرکٹ اسکول گیمز میں تین میڈلس

بی پریرنا کو ڈسٹرکٹ اسکول گیمز میں تین میڈلس

حیدرآباد ، 5 سپٹمبر (ای میل) اُبھرتی سویمر بی پریرنا نے ڈسٹرکٹ اسکول گیمز میں شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تین تمغے جیتے ہیں۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ اسکول گیمز فیڈریشن کی جانب سے جاریہ ہفتے جی ایچ ایم سی سویمنگ پول، سکندرآباد میں انڈر 14، انڈر 17 زمروں کے تحت مقابلے منعقد کئے گئے۔ بھارتیہ ودیا بھون پبلک اسکول، جوبلی ہلز کی 10 ویں جماعت کی طالبہ پریرنا نے 100m فری اسٹائل میں گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے علاوہ پریرنا نے جو اوماکانت ، سپرنٹنڈنٹ ، ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ، سی سی ایس کی دختر ہے، 100m بریسٹ اسٹروک اور 50m بریسٹ اسٹروک کیٹگریز میں دو سلور میڈلس بھی حاصل کئے۔

TOPPOPULARRECENT