Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / بی پی ایل فہرست ،ڈگ وجئے سنگھ خاندان کو بدنام کرنے کی سازش

بی پی ایل فہرست ،ڈگ وجئے سنگھ خاندان کو بدنام کرنے کی سازش

بھوپال ۔ /24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ کے فرزند جئے وردھن نے جو ایک رکن اسمبلی ہیں آج کہا کہ وہ اس مسئلہ کو اسمبلی میں اٹھائیں گے ۔ کیوں کہ ان کے اور ان کے ارکان خاندان کے ناموں کو خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی فہرست میں شامل بتایا گیا ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کل اس مسئلہ کو اٹھایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلطی غیر منصفانہ بات ہے کہ ہمارے خاندان کو جو ٹیکس دہندہ ہے حکومت مدھیہ پردیش نے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔ حکومت کے عہدیدار ہی یہ بی پی ایل فہرست تیار کرتے ہیں ۔ ڈگ وجئے سنگھ مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر ہیں انہوں نے کل ٹوئیٹر پر لکھا تھا کہ جن عہدیداروں نے یہ غلطی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جاکر اس واقعہ کی تحقیقات کروائی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT