Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / بی پی ایل میں شمولیت پر ڈگ وجئے سنگھ حیرت زدہ

بی پی ایل میں شمولیت پر ڈگ وجئے سنگھ حیرت زدہ

پناجی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنرل سکریٹری کل ہند کانگریس کمیٹی اور سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش ڈگ وجئے سنگھ نے آج یہ ادعا کیا ہے کہ ان کا اور ان کے افراد خاندان کا نام مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے خط غربت سے نیچے کے لوگوں میں شامل کیا ہے۔ مسٹر ڈگ وجئے سنگھ آج صبح گوا روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ حکومت مدھیہ پردیش اور حکومت ہند نے میرا، میرے بھائی، میرے فرزند کا نام بی پی ایل میں شامل کیا ہے جبکہ ہم سب ٹیکس دہندگان ہیں۔ 69 سالہ کانگریس لیڈر نے بتایا کہ غریبوں کے مراعات (بی پی ایل) حاصل کرنے کے لئے ہم درخواست گذاری کی ہے اور نہ ہی انتفادہ کررہے ہیں لیکن عمداً غرباء کی فہرست میں شامل کرکے ہمارے خلاف سازش رچی گئی ہے اور اس کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT