Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز ۔ بریسال بلز فائنل

بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز ۔ بریسال بلز فائنل

ڈھاکہ ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کی چمپئن ٹیم کا فیصلہ کل ہوگا۔ فیصلہ کن معرکے میں کومیلا وکٹورینز اور بریسال بلز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔یہ  میچ شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ کومیلا کی ٹیم مشرف مرتضٰیٰ کی قیادت میں میدان سنبھالے گی جبکہ بریسال کی کپتانی کے فرائض محمود اللہ انجام دیں گے۔ کومیلا وکٹورینز نے کوالیفائر ون میں رنگپور رائیڈرز کو شکست دی جبکہ بریسال بلز نے کوالیفائر ٹو میں رنگپور رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے ہرایا ۔

TOPPOPULARRECENT