Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بی پی ایل کارڈ گیرندوں کو رعایتی قیمت پر گیہوں کی سربراہی

بی پی ایل کارڈ گیرندوں کو رعایتی قیمت پر گیہوں کی سربراہی

حیدرآباد ۔ 5 مارچ (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ جاریہ ماہ فیئر پرائز شاپس پر بی پی ایل استفادہ کنندگان کو گیہوں  7 روپئے فی کیلوکے بجائے 2 روپئے فی کیلو سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات انچارج ڈسٹرکٹ کلکٹر ضلع نلگنڈہ مسٹر پی ستیہ نارائنا نے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جاریہ ماہ سے ہر ماہ بی پی ایل استفادہ کنندگان پانچ کیلو گیہوں فی کیلو دو روپئے کے حساب سے حاصل کرسکتے ہیں۔ انچارج کلکٹرس نے فیئر پرائز شاپ ڈیلرس کو مشورہ دیا کہ وہ متعلقہ تحصیلدار دفاتر سے رجوع ہوکر گیہوں کی مطلوبہ مقدار کی مناسبت سے می سیوا میں رقم جمع کریں۔ ڈیلرس کو کنٹراکٹرس کے گاڑیوں کے ذریعہ سپلائی کی جائے گی۔ انہوں نے ڈیلرس کو انتباہ دیا کہ اگر کوئی ڈیلر تقسیم نظام میں بے قاعدگیوں کا مرتکب پاجاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT