Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بی پی ایڈ ، ڈی پی ایڈ امتحانی فیس شیڈول جاری

بی پی ایڈ ، ڈی پی ایڈ امتحانی فیس شیڈول جاری

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے بی پی ایڈ اور ڈی پی ایڈ امتحانی فیس کے ادخال کا شیڈول جاری کیا ہے ۔ اس شیڈول کی روشنی میں مذکورہ دونوں کورسیس کے پہلے سمسٹر امتحانات کی فیس جاریہ ماہ 18 فروری تک متعلقہ کالجس میں داخل کرنے کی طلباء کو ہدایت دی گئی اور 200 روپئے جرمانے کے ساتھ امتحانی فیس جاریہ ماہ 25 فروری تک داخل کی جاسکتی ہے ۔ آئندہ ماہ یعنی 14 مارچ سے بی پی ایڈ اور ڈی پی ایڈ کے امتحانات کا باقاعدہ طور پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ تفصیلات کے لیے عثمانیہ یونیورسٹی ویب سائٹ osmania.ac.in پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT