Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس انٹرنس ‘ آج فارمس ادخال کی آخری تاریخ

بی یو ایم ایس انٹرنس ‘ آج فارمس ادخال کی آخری تاریخ

جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر 300 فارمس وجئے واڑہ بھیجے گئے
حیدرآباد 23 اگسٹ ( سیاست نیوز ) ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر آج بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کیلئے تقریبا 300 داخلہ فارمس این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائینسیس وجئے واڑہ کو روانہ کئے گئے ۔ بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کیلئے آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ 22 اگسٹ تھی جبکہ یونیورسٹی میں فارمس جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 اگسٹ تھی ۔ آج 23 اگسٹ کو اتوار ہونے کی وجہ سے یہ فارمس بذریعہ پوسٹ روانہ نہیں کئے جاسکے تھے جن سے تقریبا 300 طلبا و طالبات کو مشکل پیش آسکتی تھی ۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے فوری سید خالد محی الدین اسد اور فہیم انصاری کو خود یہ فارمس وجئے واڑہ جاکر یونیورسٹی میں جمع کروانے کی ہدایت دی ۔ سید خالد محی الدین اسد اور فہیم انصاری ان فارمس کے ساتھ وجئے واڑہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ کل 24 اگسٹ پیر کو یہ فارمس یونیورسٹی میں جمع کروائیں گے ۔ ماضی میں یہ فارمس چارمینار دواخانہ میں داخل کرنے کی سہولت ہوا کرتی تھی تاہم اس بار امیدواروں کو این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائینسیس وجئے واڑہ کو بذریعہ پوسٹ روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ آج تعطیل کی وجہ سے مشکل پیش آ رہی تھی جس پر جناب زاہد علی خاں نے یہ فارمس شخصی طور پر یونیورسٹی میں جمع کروانہ کی ہدایت دی اور انہیں روانہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT