Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کیلئے فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ

بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کیلئے فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج ڈاکٹر واسعہ نوید نے بتایا کہ بی یو ایم ایس میں داخلوں کے لیے انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد 6  ستمبر کو عثمانیہ میڈیکل کالج پر صبح 10 بجے تا ایک بجے دن مقرر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹرار ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس وجئے واڑہ نے اعلامیہ مورخہ 8 اگست 2015 میں تکمیل کردہ درخواستوں کے ادخال کے لیے گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج مقرر کیا تھا ۔ بعد ازاں یونیورسٹی نے تبدیل کرتے ہوئے درخواستوں کی وصولی یونیورسٹی وجئے واڑہ مقرر کردی گئی ہے ۔ ڈاکٹر واسعہ نوید نے بتایا کہ درخواستوں کے لیے امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ drntruhs.org سے مکمل آن لائن تفصیلات اور رجسٹریشن فیس جمع کرواتے ہوئے ہارڈ کاپی 22 اگست ، 5 بجے سے قبل حاصل کرلیں اور ہارڈ کاپی مع مطلوبہ اسنادات کی تصدیق کردہ زیراکس کے ساتھ 24 اگست شام 5 بجے تک رجسٹرار ڈاکٹر ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس وجئے واڑہ کو پہونچ جانا چاہئے ۔ ڈاکٹر واسعہ نوید پرنسپل نے بتایا کہ ہال ٹکٹس امیدوار 3 ستمبر صبح 10 بجے سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ رجسٹرار کے مطابق درخواستوں کی تاریخ کے بعد موصول ہوں تو یا مطلوبہ اسنادات و صداقتناموں کی عدم تکمیل سے خارج کردئیے جائیں گے اور رجسٹرار یا پرنسپل ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔۔

 

ڈپلوما ان ہوم سائنس اور کرافٹ
ٹکنالوجی میں اسپاٹ داخلے
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : پرنسپل گورنمنٹ گرلز ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ سکندرآباد کے بموجب ادارہ ہذا میں ایس ایس سی پاس خاتون امیدواروں سے تعلیمی سال 2015-16 کے دوران پالی ٹیکنیک میں تین سالہ ہوم سائنس اور ڈپلوما ان کرافٹ ٹکنالوجی میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کونسلنگ کے بعد باقی نشستوں پر پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلے دئیے جائیں گے ۔ خواہش مند ایس ایس سی کامیاب خاتون امیدوار راست گورنمنٹ گرلز ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ، ایسٹ ماریڈ پلی سکندرآباد سے راست یا فون نمبرات 9247181016 ۔ 9849139073 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT