Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس اور یم ڈی یونانی میں داخلے ، 15 اور 16 نومبر کو کونسلنگ مقرر

بی یو ایم ایس اور یم ڈی یونانی میں داخلے ، 15 اور 16 نومبر کو کونسلنگ مقرر

گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں بی یو ایم ایس میں 75 اور ایم ڈی میں 34 نشستیں ، ڈاکٹر واسعہ نوید کا بیان
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر واسعہ نوید چیرمین و پرنسپل گورنمنٹ طبی کالج چارمینار حیدرآباد نے بتایا ہے کہ بی یو ایم ایس اور ایم ڈی یونانی میں داخلوں کے لیے رجسٹرار ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس وجئے واڑہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بی یو ایم ایس اور ایم ڈی کی کونسلنگ احاطہ وجئے واڑہ میں 15 اور 16 نومبر بالترتیب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈاکٹر واسعہ نوید نے بتایا کہ 15 نومبر کو صبح 9 بجے بی یو ایم ایس کی کونسلنگ کا آغاز جسمانی معذورین ( پی ایچ ) سے ہوگا ۔ جب کہ صبح 10-30 بجے ان تمام امیدواروں کو ایک کے بعد دیگر طلب کیا جائے گا ۔ ایسے امیدوار جو بی یو ایم ایس انٹرنس کامیاب کیے ہوں انہیں رجسٹرار کے مطابق کونسلنگ کی فیس 1500 روپئے جمع کرنا ہوگا جو بطور رجسٹریشن حاصل کی جائے گی ۔ امیدواروں کو ضروری ہے کہ داخلہ فیس 4500 روپئے یونیورسٹی میں جمع کروانا ہوگا ۔ رینک 1 سے نام پکارا جائے گا اور امیدوار اپنی باری پر موجود نہ رہیں تو غیر حاضر تصور کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج کو حکومت ہند کے محکمہ آیوش نے رواں تعلیمی سال 75 نشستوں کی اجازت دی ہے ۔ رجسٹرار کے مطابق کونسلنگ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے یونانی کالجس کے لیے ہوں گے ۔ یم ڈی یونانی میں داخلوں سے متعلق گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج کے لیے کونسلنگ 16 نومبر کو احاطہ ہیلتھ یونیورسٹی وجئے واڑہ میں صبح 9 بجے آغاز ہوگا ۔ ایسے امیدوار جو 4 اکٹوبر کو منعقدہ انٹرنس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہو کونسلنگ میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔ کونسلنگ برائے یم ڈی یونانی کے لیے امیدواروں کو 2 ہزار روپئے جمع کروانا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی سال 2015-16 کے لیے گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں 5 مضامین کے تحت امیدواروں سے (Option) فارم داخل کرنا ہوگا ۔ یونیورسٹی یم ڈی یونانی میں داخلہ پانے والوں کی فہرست 17 نومبر کو جاری کردے گی۔ یم ڈی یونانی میں 5 مضامین کے تحت 34 نشستوں پر داخلے دئیے جائیں گے ۔ جن میں معالحات میں 9 نشستیں ، ادویہ میں 6 نشستیں ، امراض نسوان میں 9 نشستیں ، تحفظی و سماجی طب میں 5 نشستیں ، اور کلیات میں 5 نشستوں کی منظوری کے تحت داخلے ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT