Monday , April 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس داخلوں کے لیے بمسیٹ کوچنگ 20 اپریل سے

بی یو ایم ایس داخلوں کے لیے بمسیٹ کوچنگ 20 اپریل سے

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست اور محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ لینے کے لیے بمسیٹ امتحان کی کوچنگ کا 20 اپریل سے آغاز ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کوچنگ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر اساتذہ اکرام کوچنگ دیں گے ۔ ایسے طلباء وطالبات جو انٹر میڈیٹ سال دوم جو زبان دوم اردو ، عربی رکھتے ہوں یا میٹرک میں زبان دوم اردو ہو داخلہ کے اہل ہوں گے ۔ کوچنگ میں شرکت کے خواہشمند اردو میڈیم اور انگریزی میڈیم کے طلباء وطالبات اپنے نام ایک ہزار روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہوئے معہ دو پاسپورٹ سائز فوٹوز ، انٹر میڈیٹ کے زیراکس کاپی کے ساتھ 11 بجے دن سے 5 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست جناب سید خالد محی الدین اسد کنوینر سے ربط کرتے ہوئے رجسٹرڈ کروائیں ۔ رجسٹریشن کا آغاز 24 مارچ سے ہوگا ۔ مزید معلومات کے لیے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT