Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس داخلہ کیلئے 27 اکٹوبر کو حیدرآباد میں کونسلنگ

بی یو ایم ایس داخلہ کیلئے 27 اکٹوبر کو حیدرآباد میں کونسلنگ

پہلی مرتبہ ویب کونسلنگ کا نظم، کونسلنگ کے دوران نشست کا الاٹمنٹ، ڈاکٹر سید توحید احمد کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے اس سال پہلی دفعہ ویب کونسلنگ رکھی جارہی ہے جو انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدواروں کیلئے ہے۔ اس کیلئے پہلے اسنادات کی تصدیق جے این ٹی یو کوکٹ پلی میں 27 اکٹوبر کو رکھی گئی ہے اور 28 اکٹوبر کو ویب آپشن دینا ہے۔ اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں ڈاکٹر سلیم پروفیسر گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج اور ڈاکٹر سید توحید احمد ڈائرکٹر العارف یونانی میڈیکل کالج نے تفصیلی روشنی ڈالی اور یونانی میڈیسن کی اہمیت بتلاتے ہوئے کہا کہ انڈین سسٹم آف میڈیسن میں ہومیوپیتھی، آیورویدک کے ساتھ یونانی بھی ہندوستانی طریقہ طب ہے۔ اس سال بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت رکھا گیا ہے لیکن کونسلنگ تلنگانہ میں علحدہ کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل میں قائم ہے اور اس یونیورسٹی کے تحت ویب کونسلنگ رکھی گئی ہے۔ ڈاکٹر سید توحید احمد نے بتایا کہ بمسٹ 2016ء کیلئے 936 امیدواروں نے انٹرنس لکھا۔ 635 طلباء انٹرنس کامیاب ہوکر رینک حاصل کئے اور 185 نشستوں پر داخلے ہوں گے۔ ہر سال کونسلنگ کے وقت ہی سیٹ الاٹ کردی جاتی تھی۔ اس سال ویب کونسلنگ کی وجہ رینک اور تحفظات زمرہ جات کے مطابق ویب پر سیٹ الاٹمنٹ ہوگا۔ ڈاکٹر محمد سلیم اسوسی ایٹ پروفیسر نظامیہ طبی کالج نے یونانی کورس پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بی یو ایم ایس کورس کی تکمیل پر آپ حکیم ڈاکٹر بن جاتے ہیں۔ اگر سرکاری ملازمت حاصل ہو جاتی ہے آپ کو پرکشش تنخواہیں ملتی ہیں اور خانگی طور پر پرکٹس کے شاندار مواقع ہیں۔ ڈاکٹر و حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت اے پی و کوآرڈینیٹر پروگرام نے خیرمقدم کرتے ہوئے یونانی طب و علم کے فروغ کیلئے نئی نسل کو آگے آنے کا مشورہ دیا۔ مسٹر ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست نے کونسلنگ کے طریقہ کار کو آسان انداز میں تفصیلی طور پر بتلایا اور تمام بی یو ایم ایس انٹرنس کامیاب طلبہ کو اسنادات کی تصدیق ؍ تنقیح کیلئے 27 اکٹوبر کو اصل اسنادات اور زیراکس کے ساتھ حاضر ہوکر ویب کونسلنگ کس طرح کریں بتلایا اور ویب آپشن اور کالج کو ترجیح سیٹ رینک کے لحاظ سے الاٹ ہوگی۔ سید خالد محی الدین اسد انچارج سیاست کوچنگ سنٹر نے پروگرام کے انعقاد میں معاونت کی۔ اس موقع پر احمد صدیقی مکیش اور سید رضوان طلباء و طالبات، سرپرستوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آخر میں ایم اے حمید نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT