Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس میں داخلوں کیلئے وجئے واڑہ میںکامیاب کونسلنگ

بی یو ایم ایس میں داخلوں کیلئے وجئے واڑہ میںکامیاب کونسلنگ

ادارہ ’’سیاست‘‘ کے زیراہتمام ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی ‘ مختلف کالجوں میں طلبہ کو داخلے
حیدرآباد۔16 نومبر ( سیاست نیوز) ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس وجئے واڑہ میں بی یو ایم ایس ( یونانی میڈیسن) میں داخلہ کیلئے بمسٹ 2015ء  کامیاب امیدواروں کیلئے کونسلنگ وجئے واڑہ میں رکھی گئی تھی ۔ اس کونسلنگ کے ذریعہ اے زمرہ اور بی زمرہ کی نشستوں پر تلنگانہ کے دو یونانی میڈیکل کالجس گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج حیدرآباد اور العارف یونانی میڈیکل کالج بنڈلہ گوڑہ کے علاوہ آندھراپردیش کے ڈاکٹر عبدالحق یونانی طبی کالج کرنولمیں داخلے دیئے گئے ۔ ادارہ ’’سیاست‘‘ کے زیراہتمام جہاں ہر سال بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کی کوچنگ ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت اے پی کے زیرنگرانی رکھی جاتی ہے ۔ بی یو ایم ایس کے انچارج سید خالد محی الدین نے کونسلنگ  میں شرکت کیلئے ادارہ سیاست کے تحت ٹرانسپورٹ کا انتظام حسب سابق کیا گیا ۔ 15 نومبر کو ہوئی کونسلنگ دیر رات گئے تک یونیورسٹی احاطہ میں جاری رہی ۔ صبح کی اولین ساعتوں کو اختتام پذیر ہوئی ۔ حیدرآباد کے علاوہ اضلاع سے لڑکے / لڑکیوں اور ان کے سرپرستوں کی کثیر تعداد صبح ہی یونیورسٹی پہنچچکی تھی ۔ مسٹر ٹی ایم مرلی موہن کیمپ آفیسر ‘ ایس انورادھا جوائنٹ رجسٹرار ‘ مسٹر وی وی سبا راؤ ڈپٹی رجسٹرار ‘ مسٹر کے ایچ پرساد ‘ مسٹر بی سیوا راما کرشنا جونیئر ٹیکنیکل آفیسر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کی زیرنگرانی کونسلنگ رکھی گئی تھی ۔ حیدرآباد سے ادارہ ’’سیاست‘‘ کے تحت جناب سید خالد محی الدین اور فہیم انصاری کی زیرنگرانی پانچ بسوں کا انتظام کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور داخلے حاصل کئے ۔

TOPPOPULARRECENT