Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لیے سخت محنت اور جستجو کی ضرورت

بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لیے سخت محنت اور جستجو کی ضرورت

بمسیٹ کوچنگ کا افتتاح ، ڈاکٹر شیخ قمر الدین اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کی جانب سے یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لیے بمسیٹ کوچنگ کا رسمی افتتاح ڈاکٹر شیخ قمر الدین اسسٹنٹ پروفیسر و ہربیریم کے ہاتھوں عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں عمل میں آیا ۔ حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھرا پردیش نے صدارت کی ۔ پروفیسر کلیم احمد جلیلی ، ڈاکٹر محمد شفیق احمد ڈرگ انسپکٹر یونانی محکمہ آیوش حکومت تلنگانہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ ڈاکٹر شیخ قمر الدین نے طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کہ بمسیٹ میں زیادہ محنت کرتے ہوئے امتحان دیں اور اچھے سے اچھے نمبرات حاصل کرتے ہوئے رینک حاصل کریں تاکہ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں داخلہ ملیں ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے ٹیچرز کا کورس ، یونانی کورس کے علاوہ پیرا میڈیکل کورس کی اہمیت ہے ۔ ڈاکٹر کلیم احمد جلیلی نے کہا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے گذشتہ 15 برسوں سے یونانی کورس میں داخلہ کے لیے بمسیٹ کوچنگ دی جارہی ہے ۔ جس کے شاندار نتائج آرہے ہیں ۔ اور ادارہ سیاست سے 80 فیصد سے زائد طلباء وطالبات کو داخلہ مل رہا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ادارہ سیاست کی ذمہ داروں سے خواہش کی کہ طلباء وطالبات کو بمسیٹ کے کوئسچن بنک شائع کر کے دیں تاکہ امتحان میں آسانی پیدا ہو ۔ حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھرا پردیش نے کہا کہ بی یو ایم ایس میں داخلہ لینے کے لیے سخت محنت اور جستجو کی ضرورت ہے یونانی میں داخلہ کے بعد یم ڈی یونانی اور پی یچ ڈی یونانی کورس میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے تمام طلباء وطالبات کو زیادہ محنت کرتے ہوئے اچھے رینک حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور ادارہ سیاست کی طبی علمی ، ادبی ، خدمات کو زبردست خراج تحسین ادا کیا ۔ ڈاکٹر محمد شفیق احمد ڈرگ انسپکٹر یونانی محکمہ آیوش حکومت تلنگانہ نے اپنی تقریر میں طلباء وطالبات کو محنت کرتے ہوئے رینک حاصل کرنے اور یونانی کورس میں داخلہ لینے کا مشورہ دیا اور ادارہ سیاست کی ملی ، فلاحی ، ادبی ، طبی ، خدمات پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی خدمات پر خراج تحسین ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اسی طرح سے وہ فنی طب یونانی کی خدمات کرتے رہیں گے ۔ جلسہ کی کارروائی جناب خالد محی الدین اسد کنوینر نے چلائی اور مہمانوں کا شکریہ اد

TOPPOPULARRECENT