Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے انٹرنس ٹسٹ

بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد 11 اگسٹ (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدواروں کے لئے بی یو ایم ایس (یونانی میڈیسن) میں داخلے کے لئے انٹرنس امتحان ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت 6 ستمبر کو عثمانیہ میڈیکل کالج کوٹھی حیدرآباد میں رکھا گیا ہے۔ اس کے فارمس 22 اگسٹ تک آن لائن داخل کئے جاسکتے ہیں۔ آن لائن فارم کا پرنٹ آؤٹ 800 روپئے فیس جو ذریعہ ڈی ڈی بہ نام رجسٹرار ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس حاصل کردہ ہو اور وجئے واڑہ میں قابل قبول ہو منسلک کرتے ہوئے منسلکات کے ساتھ پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج نزد چارمینار حیدرآباد میں 24 اگسٹ تک داخل کرنا ہوگا۔ تعلیمی قابلیت اور اہلیت کم از کم انٹرمیڈیٹ 10+2 ، معہ مضامین بیالوجیکل سائنس، فزکس، کیمسٹری، کم از کم 50 فیصد نشانات سے کامیاب ہو اور دسویں سطح پر ایک زبان اردو یا عربی یا فارسی پڑھے ہو یا یونیورسٹی / بورڈ یا حکومت کی رجسٹرڈ سوسائٹی کے تحت اردو کا امتحان کئے ہو، اہل ہیں۔ فارم آن لائن داخل کرنے اور ہدایات اور پراسپکٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے http:ntruhs.ap.nic.in ویب سائٹ ہے۔ ادارہ سیاست کے زیراہتمام بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کی کوچنگ ماہر اور تجربہ کار لکچرارس کی زیرنگرانی عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں صبح 7 تا 11 بجے چل رہی ہیں۔ سابقہ امتحانی پرچوں اور معلومات کے لئے سید خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT