Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس کے انٹرنس امتحان ، یونیورسٹی آف ہیلت سائنس اور یونانی کالجس کے اعلانات غیر واضح

بی یو ایم ایس کے انٹرنس امتحان ، یونیورسٹی آف ہیلت سائنس اور یونانی کالجس کے اعلانات غیر واضح

انٹرنس امتحان کی فیس ، اردو / عربی زبان پر اہلیت کے لیے طلبہ اولیائے طلبہ میں الجھن
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : انٹر میڈیٹ بی پی سی امیدواروں کے لیے بی یو ایم ایس میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان کا ڈاکٹر ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ اس کے لیے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 22 اگست ہے ۔ لیکن نہ ہی یونیورسٹی کے اعلامیہ میں اور ویب سائٹ پر اور نہ یونانی کے تین طبی کالجس کے ذمہ داران اس بارے میں واضح طور پر ہدایات / شرائط کو پیش کئے جس کی وجہ طلبہ اور سرپرست الجھن کا شکار ہیں ۔ سب سے پہلے انٹرنس امتحان کی فیس 800 روپئے بتائی گئی جب کہ فارم آن لائن داخل کرنے پر فیس 1050 بتائی جارہی ہے جب کہ چارمینار کے نظامیہ طبی کالج کے پرنسپل واسعیہ نوید کا بیان بھی صرف 800 روپئے کا ڈی ڈی بنانے کا اعلان کیا جب طلبہ اور سرپرست ان سے رجوع ہوئے تو غیر واضح جواب دیا گیا ۔ اب طلبہ فیس کے متعلق مضطرب ہیں ۔ اس کی یونیورسٹی حکام اور کالجس کے ذمہ داران واضح جواب د یں اس کے علاوہ اردو زبان عربی اور فارسی کے متعلق یونیورسٹی کے ویب سائٹ اور ہدایات میں دسویں سطح پر یہ زبانیں پڑھنے کی بات کہی گئی جب کہ پرنسپل نظامیہ طبی کالج کے انٹر میڈیٹ میں اردو پڑھنے کی اطلاع شائع کی ۔ اب آخری تاریخ قریب آرہی ہے یونیورسٹی اور نظامیہ طبی کالج ، العارف یونانی کالج ڈاکٹر عبدالحق یونانی کالج کے ذمہ داران واضح طور پر فیس اور اردو / عربی زبان کو پیش کریں ۔ ادارہ سیاست کے تحت اس کی کوچنگ اور معلومات کے لیے سید خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT