Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس کے لیے کوچنگ کا عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر آغاز

بی یو ایم ایس کے لیے کوچنگ کا عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لیے بمسیٹ کی کوچنگ کا عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر آغاز ہوگیا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کوچنگ نے بتایا کہ بمسٹ کی کوچنگ حیدرآباد کے ماہر اساتذہ جناب اکبر الدین صدیقی ، ڈاکٹر میر اکبر الدین ، ڈاکٹر جلیلی کلاس لے رہے ہیں ۔ ایسے طلباء وطالبات جو انٹر میڈیٹ سائنس میں 50 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور انٹر میڈیٹ میں زبان دوم اردو ، یس یس سی میں زبان دوم اردو ہو داخلہ کے اہل ہیں کوچنگ کلاس 7 بجے صبح سے 11 بجے دن ہوں گے ۔ کوچنگ کے لیے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپئے رکھی گئی ہے ۔ مزید معلومات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

 

کے ایل یونیورسٹی کے ایم بی اے میں کامیاب پلیسمنٹ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( پریس ریلیز ) : کے ایل یونیورسٹی وجئے واڑہ کی جانب سے ایم بی اے کے تعلیمی سال 2014-16 کے طلبہ کو صد فیصد پلیس منٹ کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے ۔ جیسا کہ کیمپس پلیسمنٹ میں کئی نامور کمپنیوں ایچ ڈی ایف سی بنک ، سٹی بنک ، کوٹک مہیندرا بینک ، ایکسیس بنک اور اسٹانڈرڈ چارٹیڈ بنک نے ایم بی اے کے طلبہ کو ملازمتیں فراہم کی ہیں ۔ یونیورسٹی کی جانب سے ایم بی اے کے دو سالہ پروگرام میں بنکنگ اینڈ فینانس سرویس ، فینانس اینڈ اکاونٹنگ ، بزنس اینا لاٹیک جیسے اہم موضوعات کو اہمیت دی جارہی ہے جو کہ آج مارکٹ کی اہم مانگ ہیں ۔ کے ایل یونیورسٹی کے مختلف کورسیز اور داخلوں کے لیے ویب سائٹ کے علاوہ ٹول فری نمبر 1800-102-2323 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT