Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس ( یونانی ) کی آج ویب کونسلنگ

بی یو ایم ایس ( یونانی ) کی آج ویب کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کے ین آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل کے تحت بی یو ایم ایس ( یونانی ) میں داخلے کے لیے دوسرے مرحلے کی ویب کونسلنگ 17 نومبر کو صبح 6 بجے آغاز ہوگی جو 18 نومبر کو 2 بجے دن تک جاری رہے گی ۔ اس میں بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کامیاب امیدوار جنہوں نے اسناد کی تصدیق کروائی ہو وہ اپنے لاگ ان آئی ڈی سے ویب آپشن دے سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی اے پی و سید خالد محی الدین اسد کے بموجب العارف یونانی کالج کے اے زمرہ کی 50 اور بی زمرہ کی 10 نشستیں اس میں شامل ہیں جب کہ نظامیہ طبی کالج کی دس مخلوعہ نشستیں بھی اس سے پر کی جائیں گی۔۔

 

Startup کے قرض Oxyloans پلیٹ فارم کا آغاز
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں قائم اسٹارٹ اپ ایس آر ایس فن ٹیک لیابس نے متبادل قرض پلیٹ فارم Oxyloans کا آغاز کیا ہے ۔ سی ای او کمپنی رادھا کرشنا نے بتایا کہ لوگ ہنگامی صورتحال میں دونوں بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرض کے حصول کو ترجیح دیتے ہیں ۔ تاہم اب نیا اور آسان قرض فراہمی پلیٹ فارم Oxyloans ان کے لیے دستیاب رہے گا ۔ اس کے ذریعہ قرض لینے والے اور قرض دینے والے دونوں کو پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا تاکہ بینکنگ کی قانونی مشکلات سے چھٹکارا مل سکے ۔ جب کہ Oxyloans پلیٹ فارم دونوں کے درمیان ثالث کا رول ادا کرے گا ۔ این آر آئیز بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعہ قرض فراہم کرسکتے ہیں جب کہ قرض سود 18 تا 24 فیصد اور سرویس چارجس 4 فیصد ہوں گے جس میں 1.5 فیصد قرض دینے والے اور 2.5 فیصد قرض لینے والے سے وصول کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT