Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / بے آب مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں کجریوال:مشرا

بے آب مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں کجریوال:مشرا

نئی دہلی،16مئی(سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے سابق وزیر کپِل مشرا نے اروند کجریوال پر الزامات کی فہرست جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی بغیر پانی کی مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔ کجریوال پر بدعنوانی کے الزامات کی جانچ اور عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے غیر ملکی سفر کی تفصیل عام کئے جانے کے مطالبے کے سلسلے میں چھ دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے مشرا آج سی بی آئی کے سامنے اپنی شکایت درج کرائے ۔ مشرا نے کل اپنی بھوک ہڑتال ختم کی تھی۔کراول نگر سے ممبراسمبلی مشرا نے ٹویٹر پر لکھاہے کہ کجریوال بنا پانی کی مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔کبھی رکن اسمبلی تو کبھی اپنی اہلیہ کو آگے کرکے مجھ سے تمام تفصیلات چاہتے ہیں۔

 

جموں میں کار دھماکہ، ایک زخمی
جموں، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموںو کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں آج ایک کار میں دھماکہ ہونے سے ایک شخص زخمی گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع میں ہردیال چوک پر واقع بس اسٹانڈ کے نزدیک ایک کار میں دھماکہ ہوگیا جس میں سوہن لال نامی ایک شخص زخمی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT