Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بے بس عوام قحط سے پریشان کے سی آر کا فارم ہاوز میں آرام : ایل رمنا

بے بس عوام قحط سے پریشان کے سی آر کا فارم ہاوز میں آرام : ایل رمنا

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا نے آج کہا کہ ریاست میں قحط سالی کی بدترین صورتحال پر ان کی پارٹی کے قائدین بہت جلد گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے نمائندگی کریں گے ۔ رمنا نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے بے بس عوام قحط سالی کے قہر کا سامنا کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے خود کو اپنے فارم ہاوز تک محدود رکھا ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر ریاست کو قرض کے بوجھ میں مبتلا کرنے کا لزام عائد کیا اور کہا کہ ریاست کے چار کروڑ عوام کا مستقبل اب صرف چار افراد کے ہاتھوں کا کھلونا بن گیا ہے ۔ رمنا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ تلنگانہ میں تلگو دیشم کے خلاف شرانگیز مہم چلائی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT