Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بے تحاشہ گاڑی چلانے سے گریز کیلئے نوجوانوں کا عہد

بے تحاشہ گاڑی چلانے سے گریز کیلئے نوجوانوں کا عہد

اقوام متحدہ کا روڈ سیفٹی پروگرام‘ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔19جون(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے نظام انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس پنچہ گٹہ کے زیر اہتمام منعقدہ’ چوتھا یواین روڈ سیفٹی پروگرام‘کے موقع پر اس بات کا عہد دلایا کہ سڑکوں پر بے تحاشہ گاڑیاں دوڑانے سے گریز کیاجائے گا۔ جناب محمد محمودعلی نے نمس انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ گاڑی چلانے سے ہونے والے نقصانات پر بھی روشنی ڈالی او رکہاکہ زندگی قدرت کا انمول کا تحفہ ہے اس کا استعمال خدمت خلق میں کیاجاناچاہئے۔انہوں نے نوجوان نسل کو اس بات کی تلقین بھی کی کہ وہ تیزی کے ساتھ موٹر سیکل یا کار چلانے سے گریزکریں کیونکہ ان کی زندگی ملک کا اثاثہ ہے ۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ کسی بھی نوجوان کی حادثاتی موت کی خبر سن کر وہ دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب کوئی بچے اپنے گھر سے موٹر سیکل لے کر نکلتا ہے تو اس کے گھر واپسی تک والدین گھر میںپریشان رہتے ہیں‘ لہذا نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ آرام کے ساتھ اپنا کام مکمل کرکے بخیر عافیت گھر واپس پہنچ جائیں۔ نائب وزیراعلی نے کہاکہ طبی شعبوں کی جانب سے روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد ایک خوش ائند اقدام ہے اور مجھے امید ہے کہ انے والے دنوں میں ریاست تلنگانہ سڑک پر ہونے والے حادثات سے پاک ریاست کھلایاگا۔ انہوں نے نمس انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں میں شعور بیداری کے متعلق جو پروگرام نمس انتظامیہ نے شروع کیاہے وہ قابل ستائش ہے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیرٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی‘ رکن پارلیمنٹ بھونگیر بھورا نرسیا گوڑ‘ ڈائرکٹر نمس ڈاکٹر منوہر‘ ڈین ڈاکٹر سبھاش گوئل‘ڈاکٹر آشیما شرما او رڈاکٹرمحمد اسمعیل بھی موجود تھے۔اس موقع پر نمس انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر س اورنرسنگ ٹیم نے جلگام وینگل رائو پارک میں حادثوں سے بچنے کے متعلق ایک مظاہرہ اور بائیک ریالی کابھی انعقاد عمل میںلایا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT