Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / بے راہ روی نے مسلم خاتون کی جان لے لی

بے راہ روی نے مسلم خاتون کی جان لے لی

سوریا پیٹ میں ہندو عاشق کے ہاتھوں بہیمانہ قتل
حیدرآباد۔ /28 جون، ( سیاست نیوز) مسلم سماج میں بے راہ روی کی ایک عبرت ناک مثال ضلع نلگنڈہ کے سوریا پیٹ میں منظر عام پر آئی جہاں اپنے مذہب سے دوری اختیار کرنے والی خاتون کا اس کے ہندو عاشق نے بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ 30سالہ سمیرہ بیگم متوطن یلندو ضلع بھدرادی کتہ گوڑم سوریا پیٹ میں نانی کے پاس رہتی تھی۔ نانی نے شادی کی لیکن سمیرہ کا عشق سرینو سے چل رہا تھا جس کی بناء پر سمیرہ شوہر سے طلاق لے کرسرینو کے ساتھ رہنے لگی۔گذشتہ چند دنوں سے دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ سمیرہ نے پولیس میں شکایت کی اور ڈی ایس پی کو درخواست دی کہ میں سرینو کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی۔ ڈی ایس پی سنیتا موہن نے سرینو کو بلاکر تنبیہ کی کہ وہ سمیرہ کو تنگ نہ کرے۔ سمیرہ آج دوپہر 3 بجے اپنا مکان خالی کررہی تھی کہ سرینو نے تیز دھاری چاقو سے سمیرہ کے ہاتھ اور گلے پر وار کرکے اس کا قتل کردیا۔ ڈی ایس پی سنیتا موہن، ٹاؤن انسپکٹر مگلیا ، ایس آئی کرانتی، ایس آئی عبدالباسط نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایریا ہاسپٹل منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مفرور قاتل کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT