Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بے روزگاری دور کرنے خصوصی زمرہ موقف ضروری : جگن موہن ریڈی

بے روزگاری دور کرنے خصوصی زمرہ موقف ضروری : جگن موہن ریڈی

نیلور ۔ 4 ۔ اگست : ( آئی این این ) : ریاست اے پی میں نوجوانوں کے درمیان بڑھتی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے کہا ریاست بے روزگاری کے شدید بحران سے گذر رہی ہے اور اس وقت تک روزگار کے مواقع پیدا نہیں کئے جاسکتے جب تک کہ خصوصی زمرہ موقف اختیار نہیں کیا جاتا ۔ جگن موہن ریڈی نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ تلگو دیشم حکومت پر خصوصی زمرہ موقف کے لیے دباؤ ڈالیں ۔ نیلور میں عوام سے ملاقات پروگرام یووا بھیری سے خطاب کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو جھوٹے وعدے کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ چیف منسٹر نے انتخابات کے دوران ایک لاکھ ملازمتوں کا وعدہ کیا تاہم پورا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا چیف منسٹر کو یہ بات جاننی چاہئے کہ بغیر خصوصی زمرہ موقف کے ملازمت کے مواقع پیدا نہیں کئے جاسکتے ۔ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ تلگو دیشم نے بے روزگار افراد کو دو ہزار روپئے اسٹیفنڈ دینے کا وعدہ کیا تاہم پورانہیں کیا ۔ انہوں نے امید جتائی مرکز سے نمائندگی کرتے ہوئے ریاست کو خصوصی زمرہ موقف دلایا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT