Thursday , March 30 2017
Home / شہر کی خبریں / بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے حکومت پر دباؤ کی کوشش

بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے حکومت پر دباؤ کی کوشش

تلنگانہ جے اے سی کی جانب سے 22 فروری کو احتجاجی ریالی
حیدرآباد ۔ 19 فبروری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں بے روزگاری کے مسئلہ پر روزگار کی فراہمی کے مطالبہ پر حکومت پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 22 ؍ فبروری کو منظم کی جانے والی ’’بے روزگار نوجوانوں کی ریالی کی بھرپور تائید کرنے اور اس مجوزہ ریالی کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کے لئے کثیر تعداد میں بے روزگار نوجوانوں سے تلنگانہ ریاستی سی پی آئی نے پرزور اپیل کی ۔ اور کہا کہ اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے کسی سے ڈرنے و گھبرانے کی ہرگز ضرورت نہیں ۔ مسٹر ٹی ویرا بھدرم سکریٹری تلنگانہ ریاستی سی پی آئی ایم کمیٹی نے یہ بات کہی ۔ اور بتایا کہ مسٹر ویرا بھدرم نے آج ضلع کھمم کے متعدد علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں سے مجوزہ بے روزگار نوجوانوں کی ریالی کامیاب بنانے کی پرزور اپیل کی ۔ بعدازاں مسٹر ٹی ویرابھدرم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منظم کی جانے والی بے روزگاروں کی ریالی ہی نہیں بلکہ مستقبل میں بھی تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منظم کی جانے والی کسی بھی نوعیت کی ریالیوں یاپروگراموں کی سی پی آئی ایم تلنگانہ کمیٹی کی بھرپور تائید و حمایت کرے گی اور عوامی مسائل کی یکسوئی جدوجہد میں شامل رہے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT