Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / بے روزگار افراد کی مجوزہ ریالی پروفیسر کودنڈا رام کا موقف

بے روزگار افراد کی مجوزہ ریالی پروفیسر کودنڈا رام کا موقف

حیدرآباد ۔ 13فبروری ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر ایم کودنڈارام نے تلنگانہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کے وعدے کو روبہ عمل لانے میں ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اساتذہ کی ہزاروں جائیدادیں مخلوعہ ہیں لیکن حکومت صرف زبانی اعلانات کرتے ہوئے جاریہ تعلیمی سال بھی ضائع کررہی ہے جبکہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل اساتذہ کے تقررات کو یقینی بنایا جائے گا لیکن حکومت اپنے اس وعدے کو بھی پورا کرنے میں ناکام رہی ۔ لہذا کم از کم ریاست میں اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کیلئے فوری ڈی ایس سی منعقد کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ خانگی شعبہ میں تحفظات کو روبہ عمل لانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے بے روزگار افراد کی ریالی سے متعلق کہا کہ انہیں اس بات کی قوی امید ہیکہ پولیس اور حکومت بے روزگار افراد کی ریالی منظم کرنے کی اجازت دیں گے ۔ پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ اگر حکومت نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے تو منظم کی جانے والی ریالی سے دستبرداری اختیار کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بیروزگار افراد کی منظم کی جانے والی ریالی کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کیلئے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT