Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بے روزگار امیدواروں کیلئے پیشہ وارانہ کورسیس کی مفت تربیت

بے روزگار امیدواروں کیلئے پیشہ وارانہ کورسیس کی مفت تربیت

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر ماینارٹیز ویلفیر تلنگانہ ایم جے اکبر کے بموجب آئی سی آئی سی آئی اکیڈیمی فار اسکلس کے تعاون سے بے روزگار نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ٹریننگ پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے 4 نئے بیاچس کا 25 جنوری سے آغاز ہوگا ۔ دوران تربیت آفس ایڈمنسٹریشن ، سیلنگ اسکلس پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس کے لیے اہلیت 12 ویں تا گریجویٹ ہے ۔ میعاد 2 ماہ ہوگی ۔ 7-30 بجے صبح تا 2-15 بجے دن اور 2-15 بجے دن تا 8-30 بجے شام اوقات مقرر ہیں ۔ امیدوار کی 18 تا 30 سال عمر کی حد ہونا چاہئے ۔ طعام ، یونیفارمس مفت اور ملازمت دلائی جائے گی ۔ خواہش مند اہل امیدوار آئی سی آئی سی آئی اکیڈیمی فار اسکلس ، جے وی ایل ٹاور ، روبرو اے پی اسٹیٹ اسمبلی نامپلی پر ربط کریں یا ٹیلی فون 040-48493340 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT