Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بے روزگار اور ہنرمند نوجوانوں کو ہوم گارڈس کی خدمت کا موقع

بے روزگار اور ہنرمند نوجوانوں کو ہوم گارڈس کی خدمت کا موقع

راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے محکمہ پولیس میں روزگار کا بہترین مواقع انتظار کررہا ہے ۔ دسویں جماعت اور ساتویں جماعت کامیاب امیدوار اور پیشہ وارانہ کورسوں میں تربیت یافتہ امیدواروں کیلئے ہوم گارڈز کی خدمات انجام دینے کا سنہری موقع ہے ۔ راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود ایل بی نگر ، ملکاجگیری اور بالا نگر زونس سے وابستہ امیدوار درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ کمشنر پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ جملہ 500 ہوم گارڈز کا تقرر کیا جارہا ہے جس میں دو زمرے رہیں گے ۔ زمرہ “A” میں مرد و خواتین جنرل ہوم گارڈز جبکہ زمرہ “B” میں ٹکنیکل امیدواروں کو موقع دیا جارہا ہے ۔درخواست فارم کی اجرائی 15-10-2016 تا 25-10-2016 تک صبح 10 بجے تا 2 بجے عنبرپیٹ سی اے آر ہیڈکوارٹرس کے گراؤنڈس پر جاری کئے جائیں گے ۔ امیدوار کیلئے پہلی شرط ہندوستانی شہری ہونا چاہئے اور راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود کا ہونا لازمی ہوگا جبکہ زمرہ ‘A’ کے لئے دسویں جماعت اور زمرہ ‘B’ کیلئے ساتویں جماعت کامیاب ہونا ضروری ہے ۔امیدوار کو چاہئے کہ وہ متعلقہ جماعتوں میں کامیابی کے صداقت نامہ کے ساتھ حاضر ہوں ۔ 20-09-2016 تک امیدوار کی عمر 18 سال سے 50 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ مرد افراد کیلئے 165 سنٹی میٹر قد (ایس ٹی امیدوار کیلئے 160 ) اور خاتون کیلئے 150 سنٹی میٹر ( ایس سی امیدوار کیلئے 145 ) امیدواروں کو ٹکنیکل سرٹیفکیٹ بھی ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ زمرہ ’’بی ‘‘ میں ڈرائیور (LMV) کی (100) جائیدادیں ، سیسی کیمرہ ٹکنیشن (20) کمپیوٹر آپریٹر (20) ، باورچی (08) ، سائنٹیشن مینٹیننس اسٹاف (05) ، سویپر (05)، دھوبی (02) ، حجام (03) ، پلمبر (02)، سینیٹر (03)، آٹو الیکٹریشن (02)، آٹو میکانک (05)۔ منتخب امیدواروں کو روانہ 400 روپئے یافت دی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT