Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ

بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ

کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی ، پداپلی ڈی ایل پی او و دیگر تین افراد گرفتار

پداپلی ۔ 16 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پداپلی ڈی ایل پی او کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کا دھوکہ دیتے ہوئے  کروڑہا روپئے لوٹنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ ان واقعات کی چھان بین و تحقیقات جاری ہیں ۔ پداپلی ڈی ایل پی او نے جعلی دستاویزات کے دریعہ کئی تعلیمیافتہ نوجوانوں کو دھوکا دیا ۔اس دھوکا باز ڈی ایل پی او اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے محروس ہیں ۔ دیگر سابق ملازمین کی مدد سے دھوکہ دہی کا جال پھیلاتے ہوئے درمیانی افراد کا استعمال کرتے ہوئے تقرر کے جعلی دستاویزات حوالے کرتے ہوئے لاکھوں روپئے لوٹ لئے ۔ پداپلی  ڈی ایل پی او وینکیا کے ساتھ دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس دھوکہ دہی مزید افراد کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ حضورآباد پنچایت سکریٹریز کے ساتھ ساتھ مقامی سیاسی قائدین بھی اپنی بدعنوانی میں شامل ہیں ۔ حضور آباد کے پنچایت سکریٹری نے بنکروں بے روزگاروں اپنے بھائی سیاسی قائد کنٹراکٹر کی مدد سے سرکاری ملازمت دلانے کا دھوکہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT