Saturday , October 21 2017
Home / تفریح / ’’بے فکرے‘‘ ہے فرنچ فلم ’’لومی اِف یوکین‘‘ کا ری میک

’’بے فکرے‘‘ ہے فرنچ فلم ’’لومی اِف یوکین‘‘ کا ری میک

لاکھ چھپالیا جائے لیکن یہ بات سامنے آہی جاتی ہے کہ ہندی فلمساز نے کس غیر ملکی فلم کی نقل اڑائی ہے ۔ یش راج فلمس کی آنے والی فلم بے فکرے کافی سرخیوں میں ہے جس میں رنویر سنگھ اور یامی گوتم کے ایسے بولڈ سین ہیں جو شاید ہندی فلموں میں آنے والے دس سال بعد دکھائے جاسکتے ہیں۔ دراصل آدتیہ چوپڑہ کے ڈائرکشن میں بنی یہ فلم فرنچ فلم ’’لومی اف یو کین‘‘ کا ہندی ری میک ہے۔ بے فکرے کے ٹریلر نے کافی دھوم مچادی ہے جسے نوجوان نسل نے خوب پسند کیا ہے۔ مغربی ماحول میں بنائی گئی اس فلم میں رنویر اور وانی کپور کی کمسٹری کو زبردست پسند کیا جارہا ہے۔ فلم میں بتایا جاتا ہے 23 لپ لاک سین ہیں اس فلم کے ٹریلر نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی 2,00,000,000 ویورس کا چند گھنٹوں میں ہی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT