Thursday , July 27 2017
Home / عرب دنیا / بے فیض دورہ : روحانی

بے فیض دورہ : روحانی

تہران ۔22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایران کے دوبارہ نومنتخب صدر حسن روحانی نے مشرق وسطیٰ میں امریکی لائحہ عمل کا مضحکہ اُڑایا ۔ انھوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب اور عرب قائدین کے ساتھ چوٹی اجلاس کو محض ایک دکھاوا قرار دیا اور کہاکہ میزائیل تجربات جاری رہیں گے ۔ انھوں نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو شدید تنقید کانشانہ بنایا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ ڈونالڈ کا یہ دورہ بے فیض ہے ۔ روحانی نے مشرق وسطیٰ میں کئی دہوں سے جاری امریکی لائحہ عمل کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا۔ انھوں نے کہاکہ جب افغانستان پر حملہ کیا گیا انھوں نے غلطی کی ، عراق پر حملہ کیا پھر غلطی کی ، جب ایران پر تحدیدات عائد کی گئیں امریکہ نے پھر غلطی کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT