Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بے قابو کالج بس میڈیکل شاپ میں گھس پڑی‘ خاتون ہلاک

بے قابو کالج بس میڈیکل شاپ میں گھس پڑی‘ خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔13؍ (سیاست نیوز) بے قابو خانگی کالج کی بس پرانا پل علاقہ میں میڈیکل شاپ میں گھس پڑی جس کے نتیجہ ایک خاتون فوت اور 4 زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے بموجب گرونانک انجنیئرنگ کالج ابراہیم پٹنم سے تعلق رکھنے والی بس بریک فیل ہوجانے کے سبب اچانک بابا سائی میڈیکل ہال روبروگڈویل ہوٹل پرانا پل میں گھس گئی ۔ یہ واقعہ آج شام پیش آیا اور میڈیکل شاپ پر ادویات خریدنے کے لئے موجود 60 سالہ شیوا کلا بائی ساکن کمیٹی پورہ ہلاک ہوگئی جبکہ 60 سالہ راما دیوی ‘ بشیر اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اوربرہم عوام نے بس پس سنگباری کرکے اسے نقصان پہنچایا۔ پولیس پٹرولنگ گاڑیاں جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا جبکہ متوفی ضعیف خاتون کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں منتقل کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرآف پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ پتہ چلا ہے کے خانگی کالج کی بس بریک فیل ہونے کے سبب  میڈیکل ہال میں گھس گئی۔ حسینی علم پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا

TOPPOPULARRECENT