Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بے موسمی بارش سے نقصانات، رپورٹ پیش کرنے وزیرزراعت کی ہدایت

بے موسمی بارش سے نقصانات، رپورٹ پیش کرنے وزیرزراعت کی ہدایت

حیدرآباد 8مارچ (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے محکمہ زراعت کے افسروں کو ہدایت دی کہ گزشتہ شب بے موسم بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصان پر فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے فصلوں کو نقصان کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے زراعت اور باغبانی کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ نقصان سے دوچار علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس رپورٹ کے بعد کسانوں کی مدد کیلئے تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT