Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بے موسم بارش سے مارکٹ یارڈ میں لائی گئی پیداوار متاثر

بے موسم بارش سے مارکٹ یارڈ میں لائی گئی پیداوار متاثر

حیدرآباد 3مئی (یواین آئی )پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت نہ ملنے سے پہلے ہی فکرمند کسانوں کی مشکلات میں بے موسم بارش نے اضافہ کردیا ہے ۔تلنگانہ کے اضلاع محبوب آباد اور جنگاوں میں کسانوں کی جانب سے مارکٹ یارڈ میں لائی گئی پیداوار بارش سے متاثر ہوگئی ۔گزشتہ دس دنوں سے جنگاوں مارکٹ یارڈ کو بڑے پیمانے پر دھان لائی گئی تاہم بے موسم بارش سے یہ دھان گیلی ہوگئی جس پر کسانوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے ۔ان کسانوں نے کہاکہ اچانک راتوں کو ہوئی بارش سے ان کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔محبوب آباد ضلع میں مرچ کے کسانوں میں بھی تشویش دیکھی جارہی ہے کیونکہ بارش کے سبب ان کی پیداوار متاثر ہوئی ہے ۔محبوب آباد ضلع میں مرچ کی پیداوار کوبارش کی وجہ سے نقصان ہوا ہے ۔ضلع کے گڈور،نرسم پیٹ علاقوں میں مرچ کی پیداوار متاثر ہوئی ہے ۔جس کے سبب کسان کافی فکرمند نظر آرہے ہیں۔اس دھان اور مرچ کو خریدنے کے لئے آگے آنے حکومت سے ان کسانوں نے مطالبہ کیا ۔اس مشکل صورتحال میں مدد نہ کرنے پر ان کسانوں نے خودکشی کرنے کا بھی انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT