Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / بے گھر افراد کو مکانات فراہم کرنے مرکز کا منصوبہ: بریندر سنگھ

بے گھر افراد کو مکانات فراہم کرنے مرکز کا منصوبہ: بریندر سنگھ

شمس آباد۔/18نومبر، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت 2لاکھ 95ہزار مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ مرکزی وزیر دیہی ترقیات و پنچایت راج چودھری بریندر سنگھ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اسکیمات کے ذریعہ ملک کو ترقی کی راہ پر لانا حکومت کا مقصد ہے۔ ملک بھر میں وزیر اعظم گرام یوجنا کے تحت سڑکوں کی تعمیر اور قومی شاہراہوں کو دیہی علاقوں سے ملانے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے جس کے لئے مرکزی حکومت 60فیصد اور ریاستی حکومت 40فیصد مصارف برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کو مکانات فراہمی کے مقصد سے سروے کیا گیا جس میں یہ انکشاف ہوا کہ 2کروڑ 95لاکھ  خاندان مکان سے محروم ہیں چنانچہ انہیں مکان فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت سالانہ 20لاکھ مکانات فراہم کئے جائیں گے اور 2022 تک یہ نشانہ پورا کرلیا جائے گا۔ 2022کے بعد ایک بھی خاندان بے گھر نہیں رہے گا۔ پی ٹی آئی کے بموجب بریندر سنگھ نے کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر کے متنازعہ بیان پر تنقید کی اور کہا کہ ان کا تبصرہ بالکلیہ نامناسب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری پارٹی نے پہلے ہی اپنا ردعمل ظاہر کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT