Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بے گھر افراد کو مکانات کی فراہمی کی کوشش

بے گھر افراد کو مکانات کی فراہمی کی کوشش

بودھن۔ 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محلہ انیسہ نگر بودھن سے متصل سابق نظام شوگر فیاکٹری کی فاضل اراضی پر بعض بے گھر افراد برسوں قبل ناجائز قبضہ کرئتے ہوئے یہاں پر عارضی مکانات تعمیر کرکے اس غیرآباد جگہ کو آباد کردیا۔ بودھن کی اہم سڑک سے قریب یہ جگہ ہونے کی وجہ سے اس زمین پر بڑے بیوپاریوں کی نظر ٹکی ہوئی ہے۔ اس سابق این ایس ایف کی اراضی پر موجود قابضین کی اکثریت مسلم افراد کی ہے۔ بعض بیوپاری اور عہدیدار مبینہ طور پر مقامی رکن اسمبلی جناب محمد شکیل عامر کی نیک نامی کو متاثر کرنے ایم ایل اے پر قابضین کی پشت پناہی کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں جبکہ اس این ایس ایف کی فاضل اراضی پر تقریباً 10 سال سے مسلسل قبضوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ مال و پولیس نے گزشتہ 31 اکتوبر کو منصوبہ بند طریقہ پر قابضین کے مکانات کی انہدامی کارروائی انجام دی۔ معزز رکن اسمبلی کی بودھن میں موجودگی کے باعث عہدیدار مکمل کارروائی انجام نہ دے سکے۔ عہدیداروں کو جناب شکیل عامر کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری عہدیدار اپنی ناقص کارکردگی کا الزام ایم ایل اے بودھن پر عائد کررہے ہیں جبکہ مذکورہ اراضی پر ناجائز قبضوں سے لاتعلق ہونے کا رکن اسمبلی اعلان کرچکے جناب شکیل عامر نے بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کی سرکاری اسکیم کے تحت پختہ مکانات فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ آر ڈی او بودھن مسٹر شیام پرساد لعل اور تحصیلدار بودھن مسٹر سدرشن نے شہر کے مضافات میں واقع موضع پانڈو فارم میں موجود این ایس ایف کی فاضل اراضی کا معائنہ کیا۔ جہاں اچن پلی اور انیسہ نگر کے بے گھر افراد کو فی کس 125 گز اراضی فراہم کرنے کے لئے زمین کو مسطح کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT