Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بے گھر افراد کیلئے مکانات کی تعمیرکاآغاز۔ نندیال میں چندرابابونائیڈو کاخطاب

بے گھر افراد کیلئے مکانات کی تعمیرکاآغاز۔ نندیال میں چندرابابونائیڈو کاخطاب

کرنول 23؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے واضح کیا ہے کہ حکومت غرباء کی ترقی کے لئے کئی اقدامات کررہی ہے ۔غریبوں کے لئے امکنہ اسکیم کی شروعات کی گئی ہے ۔اس کے تحت تین ماہ میں مکانات کی تعمیر کرتے ہوئے انہیں استفادہ کنند گان کے حوالے کیا جائے گا۔کرنول کے نندیال اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں گزشتہ دو دن سے چندرابابوکرنول میں ہی کیمپ کئے ہوئے ہیں۔پارٹی کے رکن اسمبلی بھوما ناگی ریڈی کی موت کے سبب اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا ہے ۔چندرابابونائیڈو نے دوٹوک انداز میں کہا کہ نندیال اسمبلی حلقہ میں کوئی بے گھرنہیں رہے گا۔انہوں نے وعدہ کیاکہ تمام بے گھرغرباء کے لئے اتوارہی سے مکانات کی تعمیرکاآغازکردیاجائے گا۔انہوں نے وعدہ کیاکہ شراب کی دکانوں سے پاک ریاست بنائی جائے گی،اس سلسلہ میں چندرابابونے خواتین سے بھی تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ کسی مصیبت کے موقع پرٹول فری نمبر1100پرکال کریں،فوری تعاون کے لئے پولیس حاضرہوجائے گی۔ انہوں نے ادعاکیاکہ ریاست کے خواتین گروپس کی 90لاکھ خواتین کاہمارے ساتھ تعاون ہے ، ان کے ہی تعاون سے ریاست کی ترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT