Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / بے گھر افراد کی فوری بازآبادکاری کی جائے ، ہائیکورٹ کی انڈین ریلویز پر تنقید

بے گھر افراد کی فوری بازآبادکاری کی جائے ، ہائیکورٹ کی انڈین ریلویز پر تنقید

نئی دہلی ۔ 14 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں سلم بستی کو ریلویز کی جانب سے منہدم اور شیرخوار لڑکی کی لاپرواہی سے موت کیخلاف پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی جبکہ چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ بازآبادکاری کے بغیر مزید کوئی انہدامی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ دہلی ہائیکورٹ نے اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے وزارت ریلوے اور پولیس پر شدید تنقید کی اور حکام کو 5,000 سے زائد بے گھر ہونے والوں کی فی الفور بازآبادکاری کا حکم دیا جو اس وقت سردی سے بری طرح متاثر ہیں۔ ان غریب بے گھر افراد کو سردی اور بھوک جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے انہدامی مقام کاآج دورہ کیا اور عام آدمی پارٹی کے علاوہ مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ۔ انھوں نے بے گھر افراد کو تیقن دیا کہ اُن کے حقوق کیلئے وہ جدوجہد کریں گے ۔ چھ ماہ کی شیرخوار لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چلا کہ زوردار جھٹکے اور سینے و سرپر زخموں کی وجہ سے موت واقع ہوئی ۔ اس کے علاوہ وزنی چیز گرنے کی وجہ سے سر اور پسلیوں میں فریکچر آئے ۔

TOPPOPULARRECENT