Thursday , July 20 2017
Home / دنیا / بے گھر روہنگیا مسلمانوں کو کئی خطرات کا سامنا

بے گھر روہنگیا مسلمانوں کو کئی خطرات کا سامنا

اقوام متحدہ ۔6 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے روہنگیا مسلمان جن کی تعداد ہزاروں میں ہے اور جنھوں نے ملک کے شمالی علاقہ میں اُن پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم سے بنگلہ دیش راہ فرار اختیار کی تھی اور وہاں پناہ گزینوں کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ جلاوطنی کے باوجود بھی اُن کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔ یو این ہائی کمشنر فار رفیوجیز (UNHCR) کے دفتر کے مطابق ماہ فروری تک بنگلہ دیش کے مختلف پناہ گزین کیمپوں میں روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 74,000 بتائی گئی ہے جبکہ موسم برسات شروع ہونے میں صرف ایک ماہ کا وقت باقی ہے اور پناہ گزین کیمپوں کی حالتِ زار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ برسات کے موسم میں وہاں ہرگز محفوظ نہیں جبکہ بچہ مزدوری ، صنفی تشدد اور انسانی تجارت جیسے خطرات بھی اُن کے سروں پر منڈلا رہے ہیں ۔ یو این ایچ سی آر کے بنگلہ دیشی نمائندہ شینجی کوبو نے یہ بات بتائی ۔ اس خطہ میں روہنگیا پناہ گزینوں اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 420,000 اور 120,000 بتائی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT