Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ب326 بچہ مزدوروں کو بچالیا گیا آبائی مقامات کو روانہ کرنے کے اقدامات

ب326 بچہ مزدوروں کو بچالیا گیا آبائی مقامات کو روانہ کرنے کے اقدامات

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد اور سکندرآباد کے مختلف مقامات سے 326 بچہ مزدوروں کو بچا نکالا گیا۔ ان بچوں کا تعلق آسام ، اڑیسہ ، بہار اور مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے ۔ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 12 بچوں کو 18 فروری کو مغربی بنگال بھیج دیا جائے گا ۔ چند دن قبل بہار سے تعلق رکھنے والے 90 بچوں کو بہار کے مختلف ٹاونس کو واپس کردیا گیا ۔ جنوری میں پولیس اور محکمہ جات بہبودی خواتین و اطفال اور لیبر نے بچہ مزدوری کے خلاف آپریشن smile-2 مہم شروع کی ۔ عہدیداروں نے ایسے بچوں کو بچا نکالا جن سے مزدوری کرائی جارہی تھی یا بھیک مانگنے کا کام لیا جارہا تھا ۔ جملہ 326 بچوں کو بچالیا گیا ۔ ان میں لاپتہ قرار دئیے گئے 3 بچے شامل ہیں ۔ ان میں سے دو کا تعلق اڑیسہ سے اور ایک کا تعلق بہار سے ہے ۔ یہ بچے سیف آباد کے گورنمنٹ چلڈرنس ہوم میں پائے گئے ۔ مرکزی حکومت کی گمشدہ بچوں سے متعلق ویب سائٹ پر ان بچوں سے متعلق تفصیلات درج تھیں۔ ان میں سے ایک لڑکا سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک اجنبی کے شکنجے سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا ۔ اسے ریلوے اسٹیشن پر چائلڈ لائن نے بچالیا ۔ ان تین بچوں کو پولیس کی مدد سے ان کے آبائی مقام روانہ کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT