Tuesday , April 25 2017
Home / دنیا / تائیوانی وفد کے دورہ ٔہند پر چین کا سفارتی احتجاج

تائیوانی وفد کے دورہ ٔہند پر چین کا سفارتی احتجاج

بیجنگ ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ہندوستان کے خلاف تائیوانی پارلیمانی مندوبین کی میزبانی کرنے پر سفارتی احتجاج درج کروایا ہے اور یہ واضح کردیا کہ اگر ہندوستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات خوشگوار اور غیر متنازعہ قائم رکھنے کا خواہاں ہے تو اسے ( ہندوستان ) تائیوان کے ساتھ اپنے تعلقات کے تئیں کافی محتاط رہنا ہوگا ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے تائیوان کے پارلیمانی وفد کے دورہ ہند پر سفارتی احتجاج درج کیا ہے ۔ توقع ہے کہ ہندوستان اس سلسلہ میں چین کے جذبات کو ملحوظ رکھے گا اور ’ ایک چین ‘ سے متعلق نظریہ کا لحاظ کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ کسی بھی معاملت میں محتاط رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہند ۔ چین تعلقات صرف اس بنیاد پر مستحکم رہ سکتے ہیں کہ ہندوستان تائیوان کے ساتھ کوئی معاملت نہ کرے ۔۔

 

کرغستان کے نومبر میںصدارتی انتخابات
شکیک ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کرغستان میں آئندہ صدارتی انتخابات 19 نومبر کو منعقد شدنی ہیں ۔ سابق سوویت یونین کے مسلم اکثریتی ممالک جہاں جمہوریت محدود ہے اور انتخابات کو حاص اہمیت نہیں دی جاتی ، کے برعکس صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوگا ۔ موجودہ صدر کی میعاد جاریہ سال دسمبر میں اختتام پذیر ہوگی ۔ جب کہ صدارتی انتخابات نومبر کے تیسرے ہفتہ میں منعقد کئے جائیں گے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT