Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / تائیوان سے دفاعی اخراجات بڑھانے امریکی اپیل

تائیوان سے دفاعی اخراجات بڑھانے امریکی اپیل

واشنگٹن،14دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ نے کہا کہ چین کی جانب سے بڑھتے خطرے کے پیش نظر تائیوان کو اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنا چاہئے ۔ امریکہ کے معاون وزیر دفاع ابراہم ڈنمارک نے کہا کہ اوباما انتظامیہ کے سامنے ‘ایک چین کی پالیسی” میں کوئی تبدیلی نہیں ہے لیکن اس معاملے میں نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے منشا کی پیشن گوئی نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے جدیدفوجی پروگرام کا بنیادی مقصد تائیوان کے ساتھ انضمام کرناہے اور اس کے لئے ضروری ہوا تو وہ طاقت کا استعمال بھی کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر تائیوان کو دفاع کے میدان میں اپنے اخراجات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کا دفاعی بجٹ اتنا نہیں ہے کہ وہ کسی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے قابل ہو۔ ٹرمپ نے حال ہی میں متحدہ چین کی پالیسی کو جاری رکھنے کی مطابقت پر سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ جب تک بیجنگ تجارت اور دیگر معاملات پر رعایت نہیں دیتا تب تک چین کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔

چین آبنائے تائیوان پر اٹل موقف
بیجنگ، 14 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)چین کے تائیوان امور کے دفتر نے چہارشنبہ کو کہا ہیکہ اگر’’متحدہ چین‘‘پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا یا اس میں مداخلت کی گئی تو اس سے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام بری طرح متاثر ہوگا۔نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ضروری نہیں کہ امریکہ اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہیکہ تائیوان ’’متحدہ چین‘‘کا حصہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT