Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / تائیوان میں طاقتور زلزلہ ، 17منزلہ کامپلکس زمین دوز

تائیوان میں طاقتور زلزلہ ، 17منزلہ کامپلکس زمین دوز

14افراد ہلاک ،100 افراد لاپتہ ۔ 300 کیلو میٹر تک جھٹکے محسوس کئے گئے
تائنان (تائیوان) 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان میں آج طاقتور زلزلے کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کے نتیجہ میں 17 منزلہ اپارٹمنٹ منہدم ہوگیا۔ یہاں نئے قمری سال کی تقاریب منانے کے لئے لوگ کثیر تعداد میں جمع تھے۔ زلزلے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک اور تقریباً 30 افراد کے ملبے میں پھنس جانے کا اندیشہ ہے۔ تاریخی شہر تائینان میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے کیوں کہ 6.4 شدت کے زلزلے کے زیادہ اثرات یہاں دیکھے گئے۔ راحت کاری کارکن ملبہ کی صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 4 عمارتوں پر مشتمل سارا رہائشی کامپلکس زمین دوز ہوگیا جس میں 100 خاندان موجود تھے۔ اب یہ مقام کھنڈر نظر آرہا ہے۔ اس اپارٹمنٹ کے منہدم ہونے سے مرنے والے 9 افراد میں ایک 10 دن کی شیرخوار لڑکی اور دیگر دو بچے بھی شامل ہیں۔ اس زلزلہ کے سبب 100 سے زیادہ افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹر’ کے مطابق 6.4 شدت کے شدید زلزلے سے تائینان شہر میں واقع 16 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی اور سینکڑوں افراد ملبے میں دب گئے ۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4  بجے آیا، عمارت کے ملبے میں  پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے بھاری مشینوں کے ذریعہ فوری راحت کاری کاموں کا آغاز کیا گیا اور ملبے سے 221 افراد کو نکال لیا گیا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی تقریباً 35  افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے تقریباً 300 کلو میٹر فاصلے پر واقع دارالحکومت تائپی میں بھی محسوس کئے گئے ۔زلزلہ سے 20  لاکھ کی آبادی والے شہر میں کئی اور عمارتیں بھی منہدم ہوئیں، تاہم محکمہ فائر کے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی پوری توجہ 16 منزلہ عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو بحفاظت نکالنے پر مرکوز ہے ، جبکہ شہر کی کئی دیگر عمارتیں بھی منہدم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ واضح رہے کہ تائیوان میں ستمبر 1999 میں آئے 7.6  کی شدت کے زلزلے میں بھی 2,300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT