Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / تائیوان میں ملبے سے مزید 2 زندہ برآمد، جملہ ہلاکتیں 34 ہوگئیں

تائیوان میں ملبے سے مزید 2 زندہ برآمد، جملہ ہلاکتیں 34 ہوگئیں

تائینان۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام)تائیوان کے شہر تائینان میں دو روز قبل آنے والے زلزلے سے منہدم ہونے والی کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ادھر حکام نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا منہدم ہونے والی عمارت کی تعمیر ناقص تو نہیں تھی جو وہ زلزلے کے جھٹکے نہ سنبھال سکی۔اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 تھی اور اس سے اب تک 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 500 کے لگ بھگ ہے۔نکالے جانے والے افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں تاہم عمارت کے ملبے تلے اب بھی 100 سے زیادہ افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ عورت اپنے اپارٹمنٹ میں اپنے شوہر کی نعش کے نیچے دبی ہوئی تھی جبکہ ان کے دو سالہ بیٹے کی لاش بھی قریب ہی موجود تھی۔ہلاک ہونے والے بیشتر افراد اسی 17 منزلہ رہائشی عمارت میں موجود تھے جو زلزلے کے نتیجے میں گر گئی۔اتوار کی شب تک عمارت کے ملبے سے 310 افراد کو نکالا جا چکا ہے جن میں سے 100 کو دواخانہ میں داخل کیا گیا ہے۔امدادی کارروائیوں میں سینکڑوں فوجی اہلکار شامل ہیں اور انھیں جدید آلات اور سونگھنے والے کتوں کی مدد حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT