Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تابناک مستقبل کیلئے پختہ عزم اور محنت و جستجو ضروری

تابناک مستقبل کیلئے پختہ عزم اور محنت و جستجو ضروری

کورٹلہ ۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ کا 48 واں اسپورٹس اینڈ کلچرل ڈے پروگرام 7 جنوری بروز جمعرات بمقام گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ کا زیرصدارت جناب محمد عبدالوحد پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ منعقد ہوا ۔ مدرسہ ہذا کے طالب علم سید سعادت علی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آعاز ہوا ۔ عائشہ صدیقہ نے حمد ، زینب سلطانہ نے نعت شریف پیش کی ۔جناب محمد عبدالواجد پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ نے کالج کی کاکرردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس کالج کی بنیاد 1969 ء میں ڈالی گئی اور تلگو میڈیم کلاسس کی اجازت ملی ۔ اس کالج کی پہلی بیاچ سال دوم میں 92 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے 64 طلبہ نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ، نتیجہ 70% فیصد رہا اور اس پہلی بیاچ میں کالج کے طالب علم سی ایچ بی ایل پرساد 418 نشاات حاصل کرکے کالج کے ٹاپر رہے ۔ اسی طرح لکمشی راجم ایم پی سی گروپ کے طالب علم نے 409 نشانات حاصل کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کیا ۔ انھوں نے کہاکہ جب سے جونیئر کالج کا کورٹلہ میں قیام عمل میں آیا ہے تب سے لیکر آج تک یہ کالج ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا جارہا ہے ۔ اس کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے کئی طلباء اپنی محنت و لگن کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہوئے ماں باپ اور کورٹلہ کا نام روشن کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اس کالج میں اردو میڈیم شعبہ نہ ہونے کے سبب اردو میڈیم کے طلباء کو کافی مشکلات درپیش ہورہی تھی ۔ جناب محمد عبدالقادر سابق صدر انجمن ترقی اردو کورٹلہ ، جناب احمد عبدالحکیم مرحوم سابق صدر انجمن ترقی اردو ، جناب محمد عبدالجبار مرحوم مستاجر برگ آبنوس، جناب احمد عبدالنعیم مستاجر برگ آبنوس ، جناب محمد نعیم الدین لکچرار ، جناب محمد فضل اﷲ اور دیگر محبان اردو کورٹلہ کی کاوشوں کے نتیجہ میں 1985 ء میں اردو میڈیم سیکشن کی منظوری جی او نمبر 8-11-85 کو اردو میڈیم کلاسس کی منظوری ملی ۔ اس وقت SSC کامیاب طلباء کی تعداد کافی کم تھی ۔ انٹرمیڈیٹ میں طلباء کے داخلے کے سلسلے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی تعداد کو بڑھاوا دینے کیلئے کورٹلہ ٹاؤن کے ہر مسلم محلے جات میں اردو پرائمری اسکول قائم کئے گئے ۔ 2013 ء کے امتحان میں جویریہ تبسم ایچ ای سی اردو میڈیم کی طالبہ نے اسٹیٹ رینک اور فاطمہ شاداں ایم پی سی گروپ اردو میڈیم طلبہ نے ضلعی سطح پر پہلا رینک حاصل کیا ۔ انھوں نے کہاکہ کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ اور شریمتی کویتا رکن پارلیمنٹ نظام آباد سے کالج کی نئی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں کی گئی نمائندگی پر اس کالج کی عمارت کی تعمیر کیلئے 65 لاکھ روپئے منظور کرواکر نئی عمارت تعمیر کروائی گئی۔ اس کالج کا گزشتہ کا نتیجہ 60% رہا جو ہمارے ضلع کریم نگر کے نتائج میں سرفہرست رہا ۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سال 90% فیصد نتائج لانے کی حتی المقدور کوشش کریں گے ۔ انھوں نے کہاکہ کورٹلہ اور اس کالج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کاکتیہ یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر جعفر نظام بھی اسی کالج کے طالب علم رہ چکے ہیں۔ انھوں نے طلباء و طالبات سے سچی محنت و لگن کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے ماں باپ ، اساتذہ اور شہر کورٹلہ کا نام روشن کرنے کو کہا ۔ انھوں نے طلباء و طالبات کو اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان پر بھی عبور حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ جناب شیلم وینو گوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ نے طلباء سے کہاکہ موبائیل فون کا استعمال کم کریں کیونکہ موبائیل فون سے فائدے کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔ جناب محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ نے کہا کہ اسلام میں تعلیم پر کافی زور دیاگیا ۔ انھوں نے کہاکہ اخلاق کے بغیر تعلیم ادھوری ہے ۔ انھوں نے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ اپنے اخلاق سدھارنے کی کوشش کریں ۔ انھوں نے طلباء و طالبات سے کہاکہ حضور اکر م ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دنیا اور آخرت کی زندگی کو کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر کالج کے طلبہ کی جانب سے کلچرل پروگرام پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر اردو اکیڈیمی تلنگانہ کی جانب سے بیسٹ لکچرر ایوارڈ حاصل کرنے پر جناب محمد عبدالواجد پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ ، سماجی خدمات پر جناب الیاس احمد خاں ، امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ کو جناب محمد نجیب الدین صدر مسلم امپاورمنٹ فورم کورٹلہ کو صحافتی خدمات پر جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ کو جناب احمد عبدالنعیم صدر انجمن ترقی اردو ، جناب محمد نعیم الدین ، جناب شیلم وینو گوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ ، جناب محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کو تہنیت پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT